کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی میں شہریوں کے محافظ شہریوں کے اغواء میں ملوث نکلے،رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت 9 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں دو محکمہ کسٹمز اور ایک عدالتی عملے کا سٹاف بھی شامل ہے۔
سندھ رینجرز قلندر ونگ کے کرنل سکندر کے مطابق ملزمان نے گلشن معمار سے سنار کو اغواء کیا بعدازاں تاوان کے عوض رہا کردیا۔
لیفٹیننٹ کرنل سکندر، سندھ رینجرز،ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ملزمان نے مغوی کے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے تاوان طلب کیا۔
معروف عثمان ، ایس ایس پی اے وی سی سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دیگر جرائم کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان سے چھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور انیس لاکھ 70 ہزار کی رقم بھی برآمد ہوئی۔