لاہور پولیس نے 166 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑ لی

Published On 14 December,2021 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس لاہور نے 166 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق کار ڈرائیور نے 142 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 12 مرتبہ لین لائن اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 80 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ گاڑی کے کاغذات قبضہ میں لے لئے گئے ہیں جو واجبات جمع کروانے پر  مالک کے حوالے کئے جائیں گے۔

سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔