کراچی، شوہر کے ٹکڑے کرنے کا معاملہ، ملزمہ کی 3 شادیوں کا انکشاف

Published On 14 December,2021 11:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بیوی کے ہاتھوں شوہر کے ٹکڑے کرنے کے معاملہ پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیشی حکام کے مطابق خود کو غیرشادی شدہ کہنے والی ملزمہ رباب کی 3 شادیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں صدر کے علاقے میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے پرتششد د قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے مطابق ملزمہ خاتون نے بیان میں خود کو غیر شادی شدہ قرار دیا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے خاتون رباب شیخ سہیل کی بیوی تھی جس سے 2013ء میں عدالت میں نکاح ہوا یہ ملزمہ رباب کی تیسری شادی تھی۔

اس سے قبل رباب کی دو شادیاں ناکام ہوچکی تھیں جبکہ مقتول شیخ سہیل کی ملزمہ کے ساتھ دوسری شادی تھی۔

تفتیشی زرائع کا کہنا ہے رباب کا اصل نام اسماء ہے، نکاح نامے میں خاتون کو مطلقہ 30 سالہ بتایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی آئس سمیت دیگر نشے کے عادی تھے نشے کی حالت میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔