لاہور: مغلپورہ میں ڈاکو پٹرول پمپ سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

Published On 23 September,2021 12:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مغلپورہ کے علاقے میں واقع پٹرول پمپ سے ڈاکو واردات کے دوران کیشیئر سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تھانہ مغلپورہ کی حدود میں واقع پٹرول پمپ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ہلہ بول دیا، واردات یو ای ٹی کے سامنے پی ایس او پمپ پر ہوئی۔ ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد سرعام فائرنگ بھی کی۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود مغلپورہ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔