جہانیاں: (دنیا نیوز) جہانیاں میں بااثر زمیندار کے خونخوار کتوں نے گلی میں کھیلتی تین سالہ بچی پرحملہ کر دیا، معصوم کلی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، وزیراعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس نے بااثر زمنیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
جہانیاں کے نواحی علاقہ 108دس آر میں بااثر زمیندار کے خونخوار کتوں نے گلی میں کھیلتی تین سالہ بچی کی جان لے لی، کمسن بچی ثمرہ گلی میں کھیل رہی تھی خونخوار کتوں نے حملہ کردیا۔ بچی کی چیخ وپکار پر شہری اکٹھے ہوگئے اور بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، بچی کی ہلاکت پر ورثاء غم سے ڈھال ہو گئے۔
دنیا نیوز پر خبر نشر ہوئی تو وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی، پولیس نے بااثر زمنیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے مگر تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔