دیر میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

Published On 20 September,2021 04:48 pm

دیر: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زمین کے تنازعے پر جرگہ منعقد کیا گیا تھا جس دوران فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ نتیجے میں جرگے کے ممبران سمیت 9 افراد جان بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال دیر منتقل کر دیا گیا۔