سبزہ زارجھگیوں میں 2 پارٹیوں کا جھگڑا، پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون زخمی

Published On 13 September,2021 10:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سبزہ زارجھگیوں میں 2 پارٹیوں کے درمیان جھگڑے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

سبزہ زارجھگیوں میں 2 پارٹیوں میں جھگڑا ہوگیا، ایک پارٹی کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ون فائیو پر دی گئی، پولیس پی آر یو کے اہلکاروں کے پہنچنے پر تلخ کلامی ہوگئی۔ اس دوران مبینہ تشدد سے خاتون انور بی بی کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق دونوں پارٹیوں کے مابین جھگڑے کے دوران خاتون زخمی ہوئی۔ اہلکاروں نے ریسکیو1122 کو طبی امداد کیلئے بلایا، پی آر یو کے فوری ریسپانس نے دونوں پارٹیوں کو جانی نقصان سے بچا لیا۔

بعدازاں متاثرہ خاتون انور بی بی کو پولیس تھانہ سبزہ زار لے گئی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔