احمد پور سیال: چور 5 مکانوں کی چھتیں پھاڑ کر کروڑوں مالیت کا سامان لے اُڑے

Published On 08 September,2021 04:39 pm

احمد پور سیال: (دنیا نیوز) چور زمیندار کے گھرانے کے 5 مکانوں کی چھتیں پھاڑ کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔

احمد پور سیال کی تاریخ میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، چوری کی واردات تھانہ احمد پور سیال کے علاقہ ڈھارہ قمبر شاہ میں پیش آئی، چور زمیندار گھرانے کے 5 مکانوں کی چھتیں پھاڑ کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔ چوری ہونے والے سامان میں 120 تولہ سونا 110 تولہ چاندی اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق تمام بہنوں بھائیوں کے سونے چاندی کے زیورات اور قیمتی سامان یہیں موجود تھا، ڈی پی او جھنگ سے اپیل ہے کہ چوروں کو گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور کھوجیوں کے ذریعے ملزمان کی تلاش میں ہیں، جلد چوروں کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے گا۔