کراچی: صفائی کے دوران پانی کے ٹینک سےبھاری تعدادمیں گولیاں برآمد

Published On 31 August,2021 11:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے پارک میں صفائی کے دوران پانی کےٹینک سےبھاری تعدادمیں جی تھری رائفل کی گولیاں برآمد ہوئیں

پاکستان تحریک انصاف کےرُکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی کے مطابق پچھلے تین ہفتوں سے خالد بن ولید روڈ پر واقع ہاکی گراوُنڈ میں صفائی کے کام جاری ہیں،آج پارک میں موجود پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران مزدوروں کو بڑی تعداد میں جی تھری کی گولیاں ملی۔

ٹینک سے برآمد ہوانے والی جی تھری کی گولیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے،گولیاں ملنے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرزسمیت دیگر اداروں کو آگاہ کیا ،معاملے سےمتعلق گورنر سندھ کو بھی بتایا،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ تفریحی پارک سے گولیاں برآمد ہونا تشویشناک ہے،پولیس نے متعلقہ پارک پہنچ کر گولیوں کو تحویل لیکر تفتیش شروع کردی ہے