لاہور: (دنیا نیوز) مائرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، سیشن عدالت نے مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دیگر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مائرہ قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزمان سکیورٹی خدشات کے باعث کمرہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ دشمنی کے باعث مخالف پارٹی سے زندگی کو خطرہ ہے۔ عدالت نے ملزموں کی حاضری نیب کورٹ کے ذریعے بخشی خانہ سے لگوائی۔ پولیس نے ملزموں کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کئے۔
پراسیکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروارکھا ہے۔ سیشن عدالت نے مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دیگر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔