گوجرانوالا: پستول تنازع پر دو دوستوں میں جھگڑا، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Published On 31 August,2021 06:42 pm

گوجرانوالا: (دنیا نیوز) تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون کے علاقے میں پستول کے تنازع پر دو دوستوں میں جھگڑا ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

قتل کی واردات کا یہ واقعہ تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون کے علاقہ سیالکوٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں دو دوست کھانا کھانے کے دوران جھگڑ پڑے جس دوران گولیاں لگنے سے 34 سالہ نوجوان انصر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمر بٹ اور عنصر کے درمیان پستول کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، عمر بٹ نے فائرنگ کر کے انصر کو قتل کر دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔