کراچی: کورنگی کراسنگ پر اے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام

Published On 24 August,2021 12:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائدؒ کے علاقے کورنگی کراسنگ پراے ٹی ایم توڑ کر ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ملزم مبینہ طور پر رقم کی ٹرے نکالنے میں ناکام رہے۔

اے ٹی ایم توڑنے کا واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ واردات سے قبل ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے کو ڈھانپ دیا۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کا پہلا حصہ توڑ ڈالا تاہم تجوری کھولنے میں ناکام رہے۔

اے ٹی ایم کے اندر ٹرے میں بھاری رقم موجود تھی جسے ملزمان نکال نہ سکے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔