ٹھٹھہ: پسند کی شادی کرنے پر بیٹی قتل، باپ گرفتار

Published On 03 August,2021 10:31 pm

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، شوہر کی درخواست پر پولیس نےباپ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل گاڑھو شہر کی بینظیر لاکھو نے رجب علی انڑ سے پسند کی شادی کی جس کی وجہ سے لڑکی کے گھر والے خوش نہ تھے،،لڑکی کے والد حمزہ لاکھو نے برادری میں فیصلہ رکھا۔

فیصلے میں لڑکی کو اپنے گاؤں بلوالیا، لڑکی پر تشدد کیا اور پانی میں ڈبو کر قتل کردیاجبکہ خاموشی سے دفن کردیا ۔

اطلاع ملنے پر لڑکی کے شوہر رجب انڑ نے پولیس سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر داخل کرادی جس کے بعد پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے باپ حمزو لاکھو کو گرفتار کرلیا ہے باقی افراد کو پولیس تلاش کررہی ہے۔