کراچی میں برساتی نالوں پر دن رات انسداد تجاوزات آپریشن جاری

Published On 03 August,2021 01:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے بلدیہ عظمی محکمہ کے انسداد تجاوزات کی جانب سے آپریشن جاری ہے، آپریشن انچارج بشیر صدیقی کہتے ہیں کراچی کے سب سے بڑے نالوں پر اب تک ستانوے فیصد تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں گجر نالے پر 6 مقامات پر اور اورنگی نالے پر 4 مقامات پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس رینجرز لیڈی سرچر بھی موجود ہیں۔

کراچی کے تمام اضلاع میں دن اور رات تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر بھاری مشینری اور افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔