کراچی: شاہ لطیف ٹاون سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 25 May,2021 11:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے شاہ لطیف میں کارروائی کے دوران ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان نے ڈیڑھ ماہ کے دوران شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن میں 14 سے زائد وارداتیں کیں۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔