مائرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقدمے میں نامزد ملزم ظاہر جدون گرفتار

Published On 23 May,2021 05:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مائرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم ظاہر جدون کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ظاہر جدون اپنے بھائی اور کزن کیساتھ شامل تفتیش ہونے تھانے آیا تھا۔

اس سے قبل سی آئی اے پولیس نے اس کیس کے مرکزی ملزم سعد امیر بٹ کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس ذرائع کےمطابق سعد بٹ نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی تھی۔

خیال رہے کہ مائرہ نامی خاتون کا رواں ماہ تین مئی کو لاہور کے علاقے ڈیفینس میں قتل گیا تھا، پولیس ابھی تک تفتیش میں مصروف ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور پھندا دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مائرہ کے چہرے اور گلے پر دو فائر کئے گئے۔ اس کی گردن سمیت دونوں بازوؤں اور ہاتھوں پر بھی خراشیں آئیں۔ مقتولہ کے دانت بھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے جبکہ بال کھینچے جانے سے سر پر بھی سوجن تھی۔

مائرہ کے کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے ہیں تاہم مقتولہ سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ مقتولہ مائرہ اس کے رشتہ دار کی مدعیت میں دو لڑکوں سعد اور ظاہر کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔