فیصل آباد: عید سے قبل ڈاکو سرگرم، خاتون سے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار

Published On 28 April,2021 04:20 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں عید سے قبل ڈاکو سرگرم ہو گئے۔ النجف کالونی میں ڈاکو دن دیہاڑے گلی میں سے خاتون سے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ النجف کالونی میں ڈکیتی کی واردات ۔ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔ 2 ڈاکو خاتون سے ڈھائی تولے زیور اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

خاتون ڈاکوؤں سے کافی دیر تک مزاحمت بھی کرتی رہی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری تو دور تاحال ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج نہ کیا۔