کراچی: پولیس کی کارروائی، سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

Published On 27 April,2021 09:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق نارتھ کراچی میں کارروائی کے بعدسیاسی جماعت کے ٹارگٹ کوگرفتار کیا گیا،ملزم کاشف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم 21 ارکان پرمشتمل ہے،ملزم سیاسی جماعت کے اہم کارندوں سے ٹاسک لیتا تھا،گرفتار ٹارگٹ کلر دس سے زائد افراد کےقتل کا اعتراف کرچکا ہے۔

ادُھر کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی بس میں سوار دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق رفتار ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نےشہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا۔