کوئٹہ: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے پولیس کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقےسریاب میں آپریشن کرتے ہوئے جعلی سی این جی سٹیشن چلانے والےدو افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کاشف صدیقی نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کے سریاب میں گیس پریشر بالکل ختم ہوگیا ہے جس پر انہوں نے چھاپہ مار ٹیم کو شکایت سے آگاہ کیا۔
ایس ایس جی سی کی ٹیم نے تحقیقات کرنے ملنے والی خفیہ اطلاع کے مطابق پولیس کے ساتھ سریاب میں ایک گھر پے چھاپہ مارا جہاں سے جعلی سی این جی پلانٹ برآمد ہوا۔
پولیس نے موقع پر موجود دو افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جن پر گیس چوری اور جعلی سی این جی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا سوئی گیں کمپنی نے جعلی سی این جی پلانٹ اور دو گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔