لاہور:‌ نواں کوٹ سے 13 سالہ لڑکی اغوا، مقدمہ درج

Published On 08 January,2021 12:08 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا ) نواں کوٹ کے علاقے بکرمنڈی سے نامعلوم افراد نے 13 سالہ لڑکی حرم وسیم کو اغوا کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے والد وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔ وسیم نے پولیس کو بتایا اس کی بیٹی اکیڈمی گئی جب میں اسے چھٹی کے وقت لینے کے لیے گیا تو اکیڈمی والوں نے بتایا کہ و ہ یہاں نہیں پہنچی۔