لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے دو مقدمات میں بری

Published On 07 January,2021 04:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔

جیل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دو مقدمات میں عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ پراسکیوشن لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے شواہد پیش نہ کرسکا۔۔ ملزم کے 58سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔