ڈاکٹر ماہا کیس: 3 ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں

Published On 05 January,2021 04:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے کیس کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

کراچی کے سٹی کورٹ میں ڈاکٹر ماہا خودکشی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی،عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ کیس کے 3 ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے پانچ روز میں حتمی چالان طلب کرلیا۔