کراچی: کسٹم حکام کی کارروائیاں، ملزم گرفتار، ایک کروڑ کا سامان بھی برآمد

Published On 23 December,2020 06:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کسٹم حکام نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک کروڑ روپے کا سامان اور دیگر چیزیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

کسٹم حکام کے مطابق چار روز کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختلف کارروائیاں کی گئیں، اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا مجموعی سامان برآمد کیا۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر کے پاس سے چھپایا گیا تین سو آٹھ گرام خالص سونا اور متحدہ عرب امارات کے37ہزار درہم بھی برآمدہوئے، کسٹم حکام نے ایک اور کارروائی میں40 لاکھ روپے کا سامان بھی ضبط کیا۔

حکام کے مطابق سامان میں گھڑیاں، موبائل فونز، شراب اور دیگر چیزیں شامل ہے، کسٹم نے تیسری کارروائی میں پوسٹ آفس کے ذریعے بھیجی گئی 250 گرام ہیروئن بھی برآمد کی، ہیروئن کتاب میں چھپائی گئی تھی، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 25 لاکھ روپے ہے۔