کراچی: ملازمہ نے 3 افراد کو قہوہ میں نشہ آور دوا ملا کر گھر کا صفایا کردیا

Published On 21 December,2020 07:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گھریلو ماسی کو رکھتے ہوئے جانچ پڑتال ضرور کرلیں۔ جی ہاں کراچی میں ملازمہ نے گھر کے تین افراد کو قہوہ میں نشہ آور دوا ملا کر گھر کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق بدرکمرشل میں واقع فیلٹ میں موجود تین افرادکو قہوہ میں بے ہوشی کی دوا ملا کر پلا دی، نشہ آور دوانے کام دیکھایا تو ملازمہ نے اپنا کام دیکھایا، ملزمہ نقدی،زیور ات اور قیمتی چیزیں چوری کرکے فرار ہوگئی،علی نامی شہری نے تین روزقبل خاتون کو ملازمت پر رکھوایا تھا۔

پولیس حکام نے ملازمہ کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان اسپتال میں زیر علاج ہے۔ فیملی کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد گھر کا جائزہ کیا جائے گا۔