کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا

Published On 07 November,2020 04:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عزیز بھٹی تھانے کی حدود یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔۔

پولیس کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔۔گرفتار ملزم کے دو ساتھی بھی گرفتارکرلیے گئے۔ ملزمان سے گاڑی اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔