کراچی: پولیس نے شہریوں کی دکانوں کا صفایا کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

Published On 07 November,2020 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سڑک پر صفائی ستھرائی کرنیوالے شہریوں کی دکانوں کا بھی صفایا کرنے لگے۔ ملزم سنی مسیح کو تیموریہ تھانے سے گرفتار کیاگیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لوٹ مار کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیجیٹل فوٹو لیب میں ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان کو اسلحے کے زور پر فوٹو لیب میں لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈکیتی کے دوران والد کی گود میں بیٹھا بچہ بھی خوفزدہ لوٹ مار دیکھتا رہا۔ ہیلمٹ پہنے دوسرا ملزم مسلسل منہہ میں سگریٹ سلگاتا اور اسلحہ لہراتا رہا۔ملزم نے گرفتاری کے بعد ابتدائی بیان بھی دے دیا۔۔واردات کے بعد ملزم کے حصے میں 2 ہزار روپے آئے تھے۔