فیصل آباد: تین منشیات فروش پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

Published On 10 September,2020 05:48 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا جس کا مقدمہ تھانہ پیپلز کالونی میں درج کر لیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اہلکار چار کلو 950 گرام چرس کی سپلائی دینے آئے تھے۔ ملزم اہلکاروں میں اے ایس آئی محسن عباس ، کانسٹیبل محمد احمد ، نعمان شامل، سب انسپکٹر ناصر عباس نے حمید چوک میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی محسن عباس پولیس چوکی طارق آباد کا سابق انچارج ہے۔ تینوں پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ نو سی اور 155 سی شامل ہیں۔