کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ، ایک شخص قتل، دو راہگیر زخمی

Last Updated On 03 August,2020 10:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص قتلجبکہ دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈیفنس فیز ٹو میں پیش آیا جہاں دو دوست آپس میں لڑ پڑے۔ مظفر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے دوست نواز خٹک کو قتل کر دیا۔

ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوتے ہوئے بھی گولیاں چلائیں جس کی زد میں آ کر دو راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔ مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتول کے گھر آنا جانا تھا۔ کافی عرصے سے دوست بھی تھے۔


ادھر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ مقتول سردار نواز خٹک نے تین سال قبل اس کے بھائی کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پسٹل برآمد کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔