کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Last Updated On 20 June,2020 05:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی تحقیقاتی یونٹ نے پیر آباد میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے مبینہ 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان مدثرامیر اور منہاج شاہد قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے رکن ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر امیر ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی کا بھائی ہے۔ ملزم پولیس اہلکارشفیق سمیت چھ افرادکے قتل میں ملوث ہے۔

حکام کے مطابق ملزم منہاج شاہد پاک کالونی سیکٹرانچارج کاقریبی ساتھی تھا۔ ملزمان نے پولیس، رینجرز کی ریکی کے ٹاسک پر تھے۔ ملزمان نے سیکٹر آفس سے نزدیک ہوٹل بھی کھولا ہوا تھا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی ریکی پر ٹارگٹ کلنگ ٹیم مخالف پارٹی کے متعددلوگوں کوقتل کرچکے ہیں۔