دیرینہ دشمنی، لاہور میں فائرنگ سے خواتین سمیت 3 افراد زخمی

Last Updated On 19 June,2020 11:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گجر پورہ میں گھر کی دہلیز پر کھڑی خواتین فائرنگ سے زخمی ہو گئیں۔ ملزم وسیم نے دکان پر جانے والی خواتین پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

تفصیل کے مطابق گجرپورہ میں گھر کے باہر کھڑی خواتین پر وسیم نامی شخص نے فائرنگ کی۔ شلوار قمیض میں ملبوس ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فائرنگ کرنے کے بعد ملزم وسیم فائرنگ کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے باعث فوزیہ اور پروین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔