کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں صحافی ولی بابر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پیش کیاگیا۔۔عدالت نے ملزم کا دو مقدمات میں چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافی ولی بابر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذیشان کو پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کا دو مقدمات میں چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ ملزم کو شکار پور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی ولی خان بابر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم 9 سال بعد گرفتار
پولیس نے گزشتہ روز نو سال بعد ملزم ذیشان عرف شانی کو گرفتار کیاتھا۔ ملزم نے ولی بابرسمیت چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔۔ملزم نے دو ہزار آٹھ میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔