کراچی: محمود آباد میں خاتون کی 6 روز پرانی لاش برآمد، ٹریفک حادثے میں بھی ایک خاتون جاں بحق

Last Updated On 16 June,2020 10:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حادثات و واقعات میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ایک خاتون کی لاش محمود آباد سے ملی، دوسری خاتون کا کار نے ٹکر ماری۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، خاتون کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔

ادھر محمودآباد امبالا بیکری کے قریب گھر سے ایک خاتون کی چھ روز پرانی لاش برآمد ہوئی جس کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔