خاتون ایس ایچ او حملہ کیس، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

Last Updated On 02 June,2020 03:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں خاتون ایس ایچ او پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کی رپورٹ پر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں لاک ڈاون میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور خاتون ایس ایچ او پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان عبدالرحمان، قوی اور زرین خان کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نےملزمان کو بے گناہ قرار دیا، پیرآباد پولیس نے مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے پولیس کی اے کلاس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔