گوجرانوالہ: لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں سے اشیائے خورونوش لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار

Last Updated On 31 May,2020 10:11 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں سے اشیائے خورونوش لوٹنے والے تین ملزمان پکڑے گئے، واردات کے دوران ملزمان نے دکاندار کو قتل بھی کیا تھا۔

15 دن قبل تھانہ احمد نگر کے علاقہ ورپال چٹھہ میں کار سوار تین ڈاکو شہباز نامی دکاندار سے گھی، چینی اور دالیں لوٹ کر فرار ہونے لگے تو دکاندار نے تعاقب کیا جس دوران ملزمان نے دکاندار کو گاڑی تلے روند کر قتل کر دیا۔

قتل کی واردات کو ٹریس کرنا پولیس کے لئے بہت بڑا چلینج تھا، پولیس نے سی سی ٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجرم کتنے بھی چالاک کیوں نہ ہوں، پولیس کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔