اوچ شریف: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 7 ہزار من گندم برآمد

Last Updated On 29 May,2020 03:28 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) سپشیل برانچ کی اطلاع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران ٹرک پر گندم لوڈ کرکے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ذخیرہ شدہ 7 ہزار من گندم برآمد کرکے جرمانہ کیا گیا اور گندم فوڈ سنٹر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں فہیم نے سپیشل برانچ پولیس کی اطلاع پر مضافاتی علاقہ گھڑی کنڈی میں گندم کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 1000 من گندم سے لوڈ ٹرک قبضہ میں لے لیا اور گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 6 ہزار من گندم برآمد کرلی ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے بھاری جرمانہ کر کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فوڈ سنٹر کو 7 ہزار من گندم سرکاری مرکز خریداری گندم منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر فوری طور پر گندم کو فوڈ سنٹر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔