فیصل آباد: غلام محمد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو مارے گئے

Last Updated On 09 May,2020 12:16 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو مارے گئے۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں ڈولفن فورس کا 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں کا پولیس کیساتھ مقابلہ ہوا، مبینہ چاروں ڈاکو مخلتف علاقوں میں لوٹ مار کر کے جا رہے تھے جنہیں ڈولفن فورس نے روکا تو فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو مارے گئے۔

سی پی او سہیل چوہدری کا کہنا ہے ڈاکوؤں سے اسلحہ نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔