کراچی: اغوا ہونے والی بچی پولیس نے بارہ گھنٹے بعد بازیاب کرا لی

Last Updated On 04 May,2020 04:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن اغوا ہونے والی بچی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے بچی کے اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 5 سالہ مغوی بچی کو 12 گھنٹے کے اندربازیاب کروالیا۔ زارا نامی بچی کے اغوا میں ملوث 3 اغواکاروں کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی صبح تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے اغوا ہوئی تھی۔ والدین نے تھانے میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ داخل کراوائی جس کے بعد تھانہ زمان ٹائون کی پولیس نے بچی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے بازیاب کرالیا۔

گرفتار ملزمان میں حفیظ کالا، صغیراور عاصم شامل ہیں، پولیس گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا۔