کراچی میں ملزمان کی گاڑی سے سامان چوری کرنے کی ناکام کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

Last Updated On 02 May,2020 12:00 pm

کراچی (دنیا نیوز) -کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں جاری ہیں، گلستان جوہر میں گاڑیوں سے قیمتی سامان چورانے والا گروہ سرگرم ہے۔

ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے، ایک ملزم موٹر سائیکل پر پہرا دے رہا ہے، جبکہ دوسرا گاڑی کا شیشا اتار کر واردات کی کوشش کرتا رہا، لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا، پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔