کراچی: رینبو سینٹر میں آتشزدگی، کورنگی اور ایف بی ایریا میں ڈکیتی، ایک شہری زخمی

Last Updated On 30 April,2020 10:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) رات گئے کراچی کے علاقے صدر رینبو سینٹر کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی۔ ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ دوسری جانب کورنگی اور ایف بی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر ایک شہری زخمی جبکہ ایک ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے صدر ریمبو سینٹر کے پہلے منزل پر آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ سینٹر کی پہلی منزل پر موجود کچرے میں لگی جس پر ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔

ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی علاقے میں کارروائی میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو واردات کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے چھینی گئی موٹر سائیکل، اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب کورنگی نمبر 6 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔