اسلام آباد: شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر مار دیا گیا

Last Updated On 28 April,2020 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر مار ڈالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں چراہ کلیاہ میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا، خاتون نے علی نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو والدین نے گھر بلا کر قتل کیا، دوسری طرف پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔