اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ شہری قتل

Last Updated On 28 April,2020 04:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے باعث 55 سالہ شخص ارشد جاں بحق ہو گیا۔ قتل ہونے والا شہری پھلگراں کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد کے سر میں گولی لگنے کی وجہ موقع پر موت ہو گئی، ارشد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک منتقل کر دیا گیا ہے۔