کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی امریکی ڈالر بنانے والا گروہ گرفتار

Last Updated On 10 March,2020 12:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی ڈالر بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے لاکھوں جعلی امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے۔ امریکی قونصلیٹ اور حساس ادارے جعلی امریکی ڈالر بنانے والے گروہ کی تلاش میں تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سندھ کو ٹاسک دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی ڈالر بنانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جلد نوٹ چھاپنے والی مشین بھی برآمد کی جائے گی۔