ٹھٹھہ سے ماں اور 4 بچوں کی لاشیں برآمد، پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

Last Updated On 09 March,2020 09:13 am

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب ماں اور اس کے چار بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھمپیر میں کولمبیا فارم کے قریب سے ماں اور 4 بیٹوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت سومری، نیک، اشوک، مکیش اور آکاش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب سے زہر کی خالی بوتل ملی ہے، لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔