راولپنڈی پولیس کی کارروائی، اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، سمگلر گرفتار

Last Updated On 02 February,2020 03:41 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑ لی، گاڑی سے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جبکہ سمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے اسلحہ سے بھری گاڑی قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے جو جٹرواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھا۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں 12 بور کی 10 رائفلز، 44 بور کی 07 رائفلز، MP5 کی 02 رائفلز، 53 میگزین اور ہزاروں کی تعداد میں ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف کارروائی اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ایرپورٹ محمد ریاض اور ٹیم نے کی، پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی، گرفتار ملزم تابع اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔