2019ء اسلام آباد کے شہریوں پر بھاری، وفاقی دالحکومت جرائم کا گڑھ بنا رہا

Last Updated On 29 December,2019 05:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جرائم بے قابو ہونے لگے۔ 2019ء کے دوران شہر اقتدار میں چھیانوے افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ چوری اور راہزنی کی ساڑھے تین سو سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔

2019ء کے دوران وفاقی دارالحکومت سے 330 گاڑیاں اور 415 موٹر سائیکل بھی چوری ہوئے۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن اور کورال کے علاقوں میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتوں میں اڑھائی کروڑ روپے لوٹے گے۔

شہریوں کے ساتھ ایس پی بنوں نثار خان اور انکے اہلخانہ بھی اسلام آباد میں چوروں سے محفوظ نہ رہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی سنگیں وارداتوں کے باجود ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین سید مطمئن ہیں کہ سال 2018ء کی نسبت 2019ء میں جرائم کم ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 50 منظم گرہوں کو گرفتار کیا۔ ان مجرموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں سال 2019ء کے دوران سب سے زیادہ مقدمات چیک ڈس آنر کے ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لین دین کے معاملات شہری احتیاط سے کام لیں۔