گجرات: نشئی بیٹے نے باپ کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا

Last Updated On 28 December,2019 04:09 pm

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں بدبخت بیٹے نے نشہ کی حالت میں اپنے باپ کو ڈنڈوں کے وار کر کے ابدی نیند سلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے محلہ کریم پورہ میں بیٹے نے نشہ کی حالت میں اپنے باپ کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا، ملزمخرم شہزاد نے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ اپنی والدہ پر بھی تشدد کیا۔

پولیس نے ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔