ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کیخلاف 24 سال پرانا مقدمہ کھول دیا گیا

Last Updated On 29 November,2019 01:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر اور 96 افراد کے قتل میں ملوث یوسف ٹھیلے والا کیخلاف 24 سال پرانا مقدمہ کھول دیا گیا، یوسف ٹھیلے والا کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔

سٹی کورٹ میں 96 افراد کے قتل میں ملوث یوسف ٹھیلے والا کو پیش کیا گیا، یوسف ٹھیلے والا نے دوران سماعت چند روز قبل اپنے دئیے گئے بیان سے انکار کردیا۔۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کیخلاف قتل کےمتعدد مقدمات درج ہیں اتنے قتل کیسے کیے؟

ملزم نے کہا آج تک کوئی قتل نہیں کیا، صرف لاشوں کو ٹھکانے لگایا۔ 1995 سے1997 تک 20 لاشوں کو ٹھکانے لگایا۔ تفتیشی افسر نے کہا ملزم سے تفتیش کرنی ہے، ریمارنڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ انسداد دہشتگردی عدالت ملزم کو پہلے ہی جیل بھیجنے کا حکم دے چکی ہے۔