کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

Last Updated On 28 November,2019 04:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لطیف ٹاؤن میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا، مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق ڈکیٹ بہادر آباد سے گاڑی چھین کر فرار ہو رہے تھے، چھینی جانے والی گاڑی میں ٹریکر نصب تھا جس کی مدد سے گاڑی کا پیچھا کیا۔