لاہور: منچلوں نے نابینا گداگر کی مذاق ہی مذاق میں جان لے لی

Last Updated On 27 November,2019 11:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں منچلوں نے نابینا گداگر کی مذاق ہی مذاق میں جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق پرانا کاہنہ سٹاپ میں 45 سالہ نابینا اقبال گداگر کو بھیک دینے کے بہانے منچلوں نے قابو کر لیا، لڑکوں نے کمپریسر مشین سے ٹائر کی مانند نابینا شخص کے پیٹ میں ہوا بھر دی۔

بے بس گدا گر کی حالت پیٹ پھول جانے سے غیر ہو گئی اور جسم کے مختلف جگہ سے خون نکلنے لگا، حالت غیر ہونے پر منچلے فرار ہو گئے، نابینا شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران طبی امداد دم توڑ گیا،

پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، متاثرہ نابینا شخص کے والد اقبال نے ملزم عمر اور دو نامعلوم افراد کے خلاف جان لیوا حملے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔