کراچی: گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Last Updated On 26 November,2019 03:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں اے وی ایل سی نے کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان شہر میں گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کراچی میں اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی، شہر کے چار مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران گاڑی چوری اور چھینے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے وی ایل سی نے ملزمان سے چوری کی گئی گیارہ گاڑیاں اور تین پستول برآمد کیے، ملزمان گاڑیوں کو جعلی نمبرپلیٹ لگا کر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر سات گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو گلشن اقبال اور گڈاپ ٹاون سے گرفتار کیا گیا۔